اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کشمیرمیں بھارتی قابض فورسز نے ضلع بڈگام کے علاقے چھترگام میں دو بے گناہ نوجوانوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے 53 راشٹریہ رائفلز کے ایک جونیئر کمیشنر آفیسر سمیت 9 اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے، ذرائع کے مطابق فیصل یوسف اور معراج الدین ڈار نامی نوجوانوں کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جب وہ کار میں سفر کر رہے تھے، قتل کے اس اندوہناک واقعے کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، قابض فوج کی نادرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی ذمہ داری واضح طور پر قبول کرتے ہیں۔ ایک اور فوجی آفیسر نے کہا کہ دو نوجوانوں کے قتل میں 9 اہلکاروں کو ملوث پایا گیا جن کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فائل ناردرن کمانڈ کے جنرل افسر کمانڈنگ کے پاس منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی آفیسر کے سامنے 70 سے زائد عینی شاہدین نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔
.......
/169